دور کنارہ
مصحف اقبال توصیفی کا تیسرا شعری مجموعہ
تھکن
اگر مجھ سے ملنے
وہ آئے
تو کہنا میں گھر پر نہیں ہوں
وہی ایک محوَر
وہی اِک مدار
مرے گِرد
اُڑتے ہوئے چاند، سورج، ستارے
فاصلوں کا غبار
نہیں۔ اب وہ آئے تو کہنا
اُسے ڈھونڈھتے ڈھونڈھتے اس قدر تھک گیا ہوں
کہ اب اس سے ملنے کا یارا نہیں ہے!
***
Newer Post
Older Post
Home